85

کراچی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ اسلحہ سمیت گرفتار۔

بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل، ایک عدد غیر قانونی پسٹل، سرقہ شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس/پُرزے اور پارٹس/پُرزے کھولنے والے اوزار برآمد ہوئے۔

موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 82/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ بہادر آباد میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے تفتیشی/ اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس ولد غلام عباس، خالد ولد عیدین، شکیل ولد پرویز اور غلام عباس ولد غلام نبی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا، جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں