بوزھو (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ اور چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
چینی سرمایہ کار کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند، مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان
چین میں سپر منی ٹرک کی رونمائی تقریب، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ آور دیگر شریک
سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا، شرجیل انعام میمن
چینی کمپنی چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کردہ سپر منی ٹرک ایک انقلابی ایجاد ہے، شرجیل انعام میمن
سپر منی ٹرک گاڑی شہری و دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کے مسائل کا حل ہے، یہ پائیدار، سستی اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کا نمونہ بھی پیش کرتی ہے، شرجیل انعام میمن
سپر منی ٹرک جدید انجینئرنگ، ذہین ڈیزائن، اور ماحولیاتی موافقت کا حسین امتزاج ہے، جو پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، شرجیل انعام میمن
سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی، شرجیل انعام میمن
یہ منصوبہ کراچی کو گاڑی سازی کے میدان میں ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے، شرجیل انعام میمن
ہم سندھ حکومت کی جانب سے ضوابطی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی تیاری، مقامی افرادی قوت کی تربیت سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی، شرجیل انعام میمن
سپر منی ٹرک کی بنیادی خصوصیت اس کی وہ استعداد ہے جس کے تحت اسے آسانی سے ایک سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، شرجیل انعام میمن کا چین میں سپر منی ٹرک کی رونمائی تقریب سے خطاب
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سےِ چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو کی وژنری قیادت کی تعریف
تقریب میں وزیرِ توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ اور بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر بھی شریک


