کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن میں واقع سن شائن ری ہیب سینٹر پر مبینہ منشیات فروشوں نے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں وہاں سے نشے کی لت میں مبتلا 127 افراد کو چھڑوا کر لے جایا گیا۔
حملہ آوروں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم ادارے میں توڑ پھوڑ کی، اور ری ہیب سینٹر کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا دریں اثنا واقعہ کا مقدمہ مومن آباد تھانہ میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ لڑائ جھگڑا،ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کرکے سات ملزمان کو نامزد کیاگیا ہے،پولیس کے مطابق حملہ آور 127 منشات کے عادی افراد کو چھڑوا کر لے گئے،حملہ آوروں کی منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے قائم ادارے میں توڑ پھوڑ، حملہ آوروں نے منشیات بحالی مرکز کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا،


