کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، ترجمان کے-الیکٹرک
70 فیصد بجلی کا نیٹورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، ان علاقوں میں بجلی سپلائی بلاتعطل 24 گھنٹے کی جاتی ہے، ترجمان کے-الیکٹرک
30فیصد نیٹورک پر بجلی چوری، اور بلوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے، ترجمان کے-الیکٹرک
ایسے علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی و بجلی چوری کی شرح کے لحاظ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
علاقہ معززین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے، اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں۔ ترجمان کے الیکٹرک
بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں۔ ترجمان کے-الیکٹرک


