6

شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر میں نہانے والے 40 افراد ڈوب کر ہلاک

پیرس(ایچ آراین ڈبلیو) یورپی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، فرانس میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا، شدید گرمی کے دوران غیر محفوظ مقامات پر نہاتے ہوئے کم از کم 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

فرانس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ملکی تاریخ کی سب سے گرم رات ریکارڈ کی گئی، اسی دوران فرانسیسی وزیرِ اعظم سباسٹین لیکرنو نے بتایا کہ 18 جون کے بعد سے ملک بھر میں شدید گرمی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

وزیر اعظم نے اموات کو ایک افسوس ناک آفت قرار دیا، اور کہا یہ اس بحران کے پہلے متاثرین ہیں جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔ فرانسیسی محکمۂ موسمیات کے مطابق، ملک کے جنوب مغربی علاقے میں منگل کو درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ (109 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں