یورپی یونین (ایچ آراین ڈبلیو) سات یورپی ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’’اپنی موجودہ پالیسی ترک کرے اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے۔‘‘
ایک مشترکہ بیان میں آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، سلووینیا، اسپین اور ناروے کے رہنماؤں نے کہا، ’’غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے جاری انسانی ساختہ انسانی تباہی کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔‘‘
سات یورپی ممالک کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا، ’’50 ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید بہت سے لوگ بھوکے مر سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مزید فوجی کارروائیوں سے باز رہنے کا بھی مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی یا بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا۔
یہ خط ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔


