سگی ماں نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کر دیا

خان پور (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع قادر پور میں سگی ماں نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ موضع قادر پور میں بچہ اغواء ہوگیا ہے،

دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ اغواء نہیں بلکہ معصوم بچے کو سگی ماں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کر دیا ہے، مبینہ ملزمہ انسہ بی بی نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد نعش کمرے میں دفنادی،

قتل ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ عمیر علی کے نام سے ہوئی ہے، مقتول عمیر علی کی دادی حسینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزمہ گرفتار،

اپنا تبصرہ بھیجیں