کینیڈا(ایچ آراین ڈبلیو)یہودی بستی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگیا، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ مانٹریال کی ایک یہودی بستی میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 34 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو سال 2021 سے فورس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا، جبکہ ہلاک ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت مائیکل میزراہی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے پوزیشن سنبھالی اور جوابی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات کا پتا لگایا جا سکے۔


