کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی کے خصوصی دورے کے دوران نمائش چورنگی اور جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر سیوریج زون-II، سپرنٹنڈنگ انجینئر ضلع ایسٹ، ایگزیکٹو انجینئر سیوریج اینڈ واٹر، جناح ٹاؤن میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الہی بخش بنبھن فوکل پرسن نوید صدیقی، بی اینڈ ار تو ایسے ہی لکھ رہے ہیں آر فیصل ، انفارمیشن سید معین الدین احمد بھی موجود تھے۔
جائزے کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جناح ٹاؤن کے جلوس روٹس پر سیوریج اور پانی کی فراہمی سے متعلق کوئی مسئلہ موجود نہیں۔ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
24


