کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈیفنس کے علاقے میں امام بارگاہ بقیت اللہ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ بچی زونیرہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 23 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں شدید زخمی حالت میں زیر علاج زونیرہ جانبر نہ ہو سکی۔
مرحومہ کی میت کو جے ڈی سی فاؤنڈیشن کراچی کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


