17

بحریہ ٹاؤن میں فلیٹ سے نوجوان کی لاش برآمد، خودکشی کا شبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر کے علاقے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک فلیٹ کے اندر نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا، جس سے علاقے میں تشویش پھیل گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے پریسنکٹ 51 میں پیش آیا، جہاں 23 سالہ نوجوان کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لی۔

متوفی کی شناخت جنید احمد ولد عزیز احمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات گڈاپ سٹی پولیس کر رہی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں