22

کراچی ممبئی سے کہیں بہتر شہر ہے، تقابل کرنے والے حقیقت فراموش ہیں: علی حسن ہنگورجو

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حسن ہنگورجو نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھ کر بعض لوگ ممبئی اور ڈھاکا کی مثالیں دیتے ہیں اور کراچی سے تقابل کرتے ہیں، حالانکہ وہ پاکستان میں رہتے ہوئے غیر ملکی شہروں کی بات کرتے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی حسن ہنگورجو کا کہنا تھا کہ ممبئی صرف فلموں میں اچھا نظر آتا ہے، حقیقت میں ممبئی جو 1947 سے پہلے تھا، آج بھی کم و بیش وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ممبئی سے لاکھ درجے بہتر شہر ہے اور اس کے منفی پہلوؤں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پرائمری سطح تک تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے، جہاں نہ فیس لی جاتی ہے اور نہ ہی کتابوں کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ اسی طرز پر سندھ میں بھی پرائمری سطح تک تعلیم مکمل طور پر مفت ہے۔

علی حسن ہنگورجو نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو چاہیے کہ مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں