14

سونے کے حروف سے قرآن مجید کی خطاطی شاہد رسام کا کارنامہ ہے۔ فرحان پردیسی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے سی ایم گولڈ اور سین پروفٹ کی جانب سے معروف مصور شاہد رسام کے اعزاز میں ایک ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق سفارتکار حمید اصغر قدوائی، حفیظ حبیبی، عبدالستار کیریو،نوید میاں نور،فرید میمن،سید افضل حمید، ہمایوں قدوائی،نور الدین قاضی،فاروق قاضی، زونیب خانزادہ،،فہیم خان اور سی او او سین پروفٹ سجاد بخاری شامل تھے۔تقریب کے میزبان سی ای او سین پروفٹ عرفان میمن اور چیئرمین اے سی ایم گروپ فرحان پردیسی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ چیئرمین اے سی ایم گروپ فرحان پردیسی کا کہنا تھا کہ شاہد رسام نے سونے کے حروف سے قرآن مجید کی خطاطی کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، سی ای او عرفان میمن نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم شاہد رسام کے سماجی کاموں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ہمقدم ہیں۔اس موقع پر اے سی ایم گولڈ کی جانب سے روائتی تحائف بھی پیش کئے گئے۔ شاہد رسام نے شرکا کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں