کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ مومن آباد کی حدود میں بحالی مرکز پر نامعلوم ملزمان کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
عینی شاہدین کے بیانات اور کرائم سین پر دستیاب دیگر شواہد کی بدولت ملزمان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
خدمت انسانیت جیسے عمل سے وابستہ ان مراکز کے تحفظ کے لیئے علاقہ معززین/شخصیات کے کردار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار


