غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) فاشسٹ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے مغرب میں واقع “المواصی” کے علاقے میں بےگھروں کے خیموں پر وحشیانہ بمباری جس کے نتیجے میں 20 سے زائد شہادتیں ہوئیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
📍 خیمہ نشینوں کو نشانہ بنانا اور اُنہیں جلا کر راکھ کرنا ایک نئی وحشیانہ درندگی ہے، جو جنگی مجرم نیتن یاہو کی فاشسٹ حکومت کی سوچ اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔
📍 ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ امریکی حکومت، جو اس صیہونی جارح حکومت کو سیاسی اور عسکری تحفظ فراہم کر رہی ہے، اس جنونی اور درندہ صفت بمباری کی براہِ راست ذمہ دار ہے، جو نہتے معصوم شہریوں — بچوں، عورتوں اور بزرگوں — کو نشانہ بنا رہی ہے۔
📍 ہم حماس کی جانب سے اقوام متحدہ، اس کی ذیلی تنظیموں اور عالمی برادری کی خاموشی اور ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو ان جرائم کے مقابلے میں بےحسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور جو جنگی قوانین کی اس سنگین خلاف ورزی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
📍 ہم ایک بار پھر تمام عرب و اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، فوری مداخلت کریں اور ان جاری قتل عام و نسل کشی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں، اور ہماری عوام کو امداد اور وسائل فراہم کریں تاکہ وہ اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہ سکیں۔


