53

جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے 2 مسافر آف لوڈ

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن کی پشاور ائر پورٹ پر کاروائی

جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے 2 مسافر آف لوڈ

جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام – 2 مسافر آف لوڈ

مسافر پرواز نمبر G9-554 کے ذریعے ترکی جا رہے تھے

مسافر کی شناخت محمد علی جان اور فاروق شاہ کے نام سے ہوئی

پروفائلنگ کے دوران مسافر کے قبضے سے جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ برآمد

ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد علی نامی مسافر اپنے رشتہ دار فاروق شاہ کے ہمراہ اور معاونت میں سفر کر رہا تھا

مسافروں کے مطابق فرانس میں مقیم ایجنٹ طارق خان نے جعلی پولش ریذیڈنس کارڈ فراہم کیا اور اسے یورپ پہنچانے کا مکمل بندوبست کیا۔

مذکورہ ایجنٹ نے اس کام کے عوض 40 ہزار یورو وصول کیے

مسافر انسانی سمگلنگ کے منظم گروہ کے ساتھ رابطے میں تھے

انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک مسافروں کو ترکی کے ای ویزا پر روانہ کرتے جہاں سے کشتی کے ذریعے یونان منتقل کیا جاتا تھا

مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں