وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا 16 مئی 2025ء تک کی پیش رفت رپورٹ پیش

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا 16 مئی 2025ء تک کی پیش رفت رپورٹ پیش

ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 43852 موٹرسائیکلز ضبط شدہ کی

فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی 3951 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 685 ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، رپورٹ پیش

ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے

فٹنس نہ ہونے پر 663 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخ کی جائے، ٹریفک پولیس کی سفارش

ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر22 چالان درج کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کی بے ضابطگیوں پر بھی رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی رکشہ کے خلاف ایک ماہ (16 اپریل تا 16 مئی 2025ء تک ) کی کارروائی کی رپورٹ پیش

شہر بھر میں 11 ماڈل سڑکوں پر چنگچی و موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی و موٹر سائیکل رکشہ چلانے، غلط ڈائیونگ اور تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر 194 ایف آئی آرز درج کی گئیں

434 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ کو تحویل میں لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

434 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

بغیر رجسٹریشن 25 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ ضبط کئے گئے ہیں

غیرقانونی طور پر ایل پی جی اور سی این جی لگانے پر 377 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی

مجموعی طور پر 12183 فائن ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی پولیس کو سخت ہدایات جاری

ٹریفک قوانین کی پاسداری آپ کی جان کا تحفظ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا شہریوں کو پیغام

شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ ٍبنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا عوام سے اپیل

ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں، حادثات سے بچاؤ ممکن ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے استعمال کرنے سے گریز کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا انتباہ

ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

بغیر فٹنس اور رجسٹریشن کے گاڑیاں سڑک پر لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا انتباہ

ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے اپیل

احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ٹریفک قوانین آپ کی زندگی کے محافظ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں