پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ

پاکستان اور ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے کے بعد ملائیشیا میں قید پاکستانی قید باقی سزا پاکستان کاٹ سکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا مسودہ پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کردیا، معاہدے کے نتیجے میں پاکستانی قیدیوں کے قانونی اور انسانی حقوق سے متعلق خدشات دور ہوں گے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز کی دستاویز کے مطابق معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی پاکستان آکر اپنے اہلخانہ سے مل سکیں گے، اس وقت 384 پاکستانی ملائیشیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں