پاور ہاؤس کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق، نوجوان زخمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ پاور ہاؤس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ایک اور بچہ جان کی بازی ہارگیا جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹرک نے 2 موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان اور بچہ زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دوران علاج 12 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 15 سالہ نوجوان کی حالت تشیوشناک ہے اور اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں