بینظیر آباد (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت پاکستان کے احکامات اور ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد رینج پرویز احمد چانڈیو کی ھدایات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح شھید بینظیرآباد رینج میں بھی اضلاع کی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے یومِ تشکر اور (فتح کے دن) کی پروقار تقاریب کا انعقاد۔۔۔
رینج بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ, ریلیاں۔۔۔
ملک بھر کی طرح شھید بینظیرآباد رینج میں بھی، یومِ تشکر کی ایک مشترکہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقاریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورقومی پرچم کشائی اور اللّٰه کے حضور دعاۓ شکر ادا کر کے کیا گیا –
اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج اور پولیس فورس کی خدمات کو سراھا گیا اور مسقبل میں بھی ملک پاکستان کی حفاظت اور افواج پاکستان و پولیس فورس سمیت تمام اداروں کی سلامتی اور تمام شھداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی.
یومِ تشکر کا مقصد پاک فوج اور تمام فورسز کے حوصلے کو بلند کرنا اور ان کی مثالی کارکردگی پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب نے مل کر عوام کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہےِ
ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھا کے پاکستان ایک پر امن ملک ھے اور اس کی سرحدوں اور شھروں کی حفاظت کے لیے ھم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے


