سکھر میں ڈی آئی جی کی طرف سے اہم اجلاس

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے محکمہ پولیس کے اندرونی احتسابی عمل کے لئے پالیسی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے سکھر رینج کے پولیس افسران/ اہلکاروں پر کرپشن، غیرقانونی سرگرمیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال و تجاوز،جرائم میں اضافہ و جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات پر اچھی شہرت کے حامل نامزد سینیئر افسران سے بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹس کی روشنی میں ایکشن سمیت دوبارہ نوکری پر بحالی،ٹرانسفر کی درخواستوں پر مندرجہ ذیل احکامات جاری کیے۔

01.انسپیکٹر علی بخش شر کو (میجر پنشمنٹ) رینک میں تنزلی کرتے ہوئے سب انسپیکٹر کردیا اور سکھر سے خیرپور میرس ٹرانسفر کر دیا۔
02.اے ایس آئی شیر علی بلو کو خیرپور میرس سے سکھر ٹرانسفر کرتے ہوئے ضلع سکھر میں بطور بڑا منشی،ایم ٹی او انچارج،لائن افیسر سمیت دیگر کسی بھی پوسٹ پر بطور انچارج مقرری پر پابندی کو برقرار رکھنے کے احکامات۔
03.ہیڈ کانسٹیبل محمد علی مہر کو (میجر پنشمنٹ) رینک میں تنزلی کرتے ہوئے کانسٹیبل کرکے خیرپور میرس ٹرانسفر کر دیا۔
04.معطل پولیس کانسٹیبل محمد اسلم میربحر کی معطلی ختم کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ) 02 سال کی سروس ختم کرکے سکھر سے گھوٹکی ٹرانسفر کر دیا۔
05.معطل کانسٹیبل غلام مرتضی مہر کی معطلی ختم کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ) دیتے ہوئے سکھر سے خیرپور میرس ٹرانسفر کر دیا۔۔۔۔۔۔۔

ڈی آئی جی سکھر رینج نے
برطرف ہیڈ کانسٹیبل نور الامین گڈانی ضلع گھوٹکی کی بحالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ) ہیڈ کانسٹیبل کے رینک سے تنزلی کرتے ہوئے کانسٹیبل کردیا اور گھوٹکی سے سکھر ٹرانسفر کردیا ۔
ضلع گھوٹکی کے برطرف پولیس کانسٹیبلز ذوالفقار علی شاہ،غلام رسول جلبانی،غلام یاسین ابڑو،نصر اللہ لغاری کی بحالی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ) 02 سال کی سروس ختم کرکے ضلع سکر ٹرانسفر کر دیا۔جب کہ برطرف پولیس اہلکاروں عبدالفتاح سومرو،غلام سرور میربہر،محمد فہیم بھٹو،عبدالکریم ملانو،محمد مٹھل قصائی کی نوکری پر بحالی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔

ضلع سکھر کے برطرف پولیس اہلکاروں وقار علی شیخ کی دوبارہ نوکری پر بحالی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے میں (میجر پنشمنٹ) ایک سال کی سروس ختم کر کے ضلع گھوٹکی ٹرانسفر کر دیا۔
برطرف کانسٹیبل صدام حسین میرانی کی بحالی کی اپیل پر ڈی ایس پی سٹی خیرپور میرس کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔جبکہ برطرف پولیس اہلکاروں شہزادوں چاچڑ،محمد صادق سانگی اور دوست محمد ناریجو کی دوبارہ بحالی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔

ضلع خیرپور کے برطرف پولیس اہلکاروں کی نوکری پر بحالی کی اپیلوں پر کانسٹیبل سجاد علی بھٹو،کانسٹیبل اظہر علی ملاح کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے دونوں کو (میجر پنشمنٹ) دو/دو سال کی سروس ختم کردی اور خیرپور میرس سے سکھر ٹرانسفر کر دیا۔برطرف پولیس کانسٹیبل غلام مصطفی گوپانگ کی دوبارہ نوکری کی بحالی کی اپیل پر ڈی ایس پی گمبٹ کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی سکھر رینج نے ٹرانسفر کے لئے دی گئی درخواستوں پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسپیکٹر صناقت علی جاگرانی کو خیرپور میرس،انسپیکٹر محمد فاروق ھکڑو کو ایس پی آفیس سکھر سے ڈی ایس پی کمپلین سیل رینج آفس،اے ایس آئی ظہور احمد میمن خیرپور میرس،اے ایس آئی امداد علی شیخ خیرپور میرس،اے ایس آئی باقر علی جلبانی کو پولیس لائن سکھر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی سکھر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی،
مجرمانہ سرگرمیاں،قانونی اختیارات سے تجاوز،سماجی برائیوں میں ملوث افسران و اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کےمستحق نہ ہوں گے اور ان کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں