53

عمرکوٹ میں‌ یومِ تشکر پرپولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ میں تقریب

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ میں تقریب منعقد ہوٸ جس میں پرچم کشاٸ اور شہدا و غازیوں کو سلامی پیش کی گی۔ یاد گار شہدا پولیس پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا فرماٸ۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ پولیس شہدائے بنیان مرصوص کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا کر عظیم فتح ممکن بنائی۔

سندھ پولیس ملک کے اندرونی امن و امان، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرحدوں کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں