آج ملک بھر کی طرح ضلع خیرپور میں بھی یومِ تشکر منایا گیا

خیرپور (ایچ آراین ڈبلیو) آج ملک بھر کی طرح ضلع خیرپور میں بھی یومِ تشکر منایا جا رہا ہے اس موقع پر افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہارِ یکجہتی کے لیے خیرپور میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کے احکامات پر ڈی ایس سٹی فراز احمد میتلو اور اے ایس پی یوٹی محمد نعمان نے تمام پروگرامز کی سربراہی کی

آج صبح بعد نماز فجر پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع کے تمام تھانوں کی مساجد میں شہداء کی مغفرت کے لیے قرآن خوانیاں کی گئی

اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی ایس پی سٹی فراز احمد میتلو اور اے ایس پی یوٹی محمد نعمان کی سربراہی میں چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی

ایس ایس پی آفیس خیرپور میں یادگار شہداء پر پہول چڑھائے اور افواج پاکستان اور سندہ پولیس کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی اور سلامی دی

اس کے بعد ناز پائلٹ ہائی اسکول میں پرچم کشائی پریڈ ٹیبلوز پیش کیے گئے اور شرکاء کہ جانب تقاریر قومی ملی نغمے پیش کیے گئے

ناز اسکول سے ریلی نکالی گئی ریلی میں پولیس افسران سول سوسائٹی کے ممبران، معزز شہری، صحافیوں، طلباء اور پولیس اہلکاروں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہرپور شرکت کی

آج شام افواج پاکستان کی حمایت میں فلیگ مارچ کیا جائے گا اور شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قبروں پر دعائیں اور پہول نشاور کی جائینگے

ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قوم کی طرف سے بھرپور حمایت و محبت کا اظہار کرتے ہیں، ایس ایس پی خیرپور

خیرپور پولیس وطن کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایس ایس پی خیرپور

اپنا تبصرہ بھیجیں