کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ تشکر کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
اس موقع پر قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر منتخب نمائندگان بھی گورنر سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دلی اور آزادی کی قدر کا احساس دلاتی ہے، کامران خان ٹیسوری
دشمن ملک بھارت نے پاکستان پر اپنی مرضی سے جنگ مسلط کی، مگر افواجِ پاکستان نے بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
بھارتی حکومت عالمی سطح پر سیز فائر کی بھیک مانگتی رہی جبکہ پاکستان کی قیادت نے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
ہم ایک پُرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر وطن کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ بھی قبول نہیں۔
الحمدللہ پوری قوم سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر سرخرو ہوئی
بھارت خطے میں بالادستی چاہتا تھا، مگر ہماری مسلح افواج نے اُس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
میں اپنی عظیم افواج اور اُن کے شہداء، خصوصاً ان معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جو بھارتی بربریت کا نشانہ بنے۔
مودی سرکار نے نہ صرف ہمارے بچوں کو شہید کیا بلکہ مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔
آج تمام سیاسی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جو ہمارے اتحاد اور مضبوطی کی اصل علامت ہے۔
ہمیں اب آئی ایم ایف جیسے اداروں کے قرضوں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی اور خودانحصاری کی راہ اپنانی ہوگی۔


