بھج (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھج ایئربیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، یہ صرف ایک ٹریلر تھا
انھوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘
وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’یہ نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا اور پاکستان کے عام لوگوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہو گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ بھج 1965 اور 71 کی جنگوں میں ہماری جیت کا گواہ رہا ہے۔‘


