کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔


