55

غزہ صرف فلسطینیوں کی ملکیت ہے، یہ کوئی عمارت نہیں جو فروخت کے لیے ہو، رہنما حماس

غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) ٹرمپ کی دنیا بھر میں کشیدگی کم کرنے کی مثبت سوچ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک غزہ میں جنگ اور نسل کشی جاری ہے۔

حماس ہر فریق سے تعاون کے لیے تیار ہے، حتیٰ کہ امریکی حکومت سے بھی، تاکہ جنگ روکی جا سکے اور ایک سیاسی عمل شروع کیا جا سکے جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچے۔

غزہ صرف فلسطینیوں کی ملکیت ہے، یہ کوئی عمارت نہیں جو فروخت کے لیے ہو۔ ہم اپنی سرزمین سے وابستہ ہیں اور اس کے لیے اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں۔

صرف فلسطینی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی راہ اور قیادت کا انتخاب کریں۔

حماس نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آزاد اور شفاف انتخابات چاہتی ہے تاکہ ہمارا عوام اپنے فیصلے خود کرے، اور ہم ان فیصلوں کا احترام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں