مقبوضہ فلسطین (ایچ آراین ڈبلیو) ایک اسرائیلی فوجی افسر، میجر ایگور پیبینیو (عمر 32 سال)، جس نے 7 اکتوبر 2023 کو 13 فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کو قتل(شہید ) کرنے کا دعویٰ کیا تھا، نے حال ہی میں خودکشی کر لی ہے۔ عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق پیبینیو شدید ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار تھا اور وہ نفسیاتی علاج بھی لے رہا تھا۔ وہ 7 اکتوبر کے بعد خودکشی کرنے والا تیسرا اسرائیلی افسر ہے۔
پیبینیو کی خودکشی نہ صرف اسرائیلی فوج کے اندرونی خلفشار کو ظاہر کرتی ہے بلکہ 7 اکتوبر کے دن اسرائیلی انٹیلیجنس اور دفاعی نظام کی تاریخی ناکامی کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔ اس روز حماس کے مجاہدین نے غیرمعمولی عسکری چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی افواج کو شدید دھچکا پہنچایا اور اُن کے تمام حفاظتی بندوبست تہس نہس کر دیے۔
جس دن میجر پیبینیو نے 13 فلسطینی مجاہدین (شہداء) کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا، اسی دن درجنوں حماس کمانڈوز اور مجاہدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا (شہید)۔ ان شہداء کی بہادری نے اسرائیلی عسکری برتری کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا، اور یہ بات واضح ہو گئی کہ فلسطینی مزاحمت ایک ناقابلِ تسخیر حقیقت ہے۔


