غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) شمالی غزہ کی تل الزعتر کالونی میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک اور انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تل الزعتر پہلے بھی کئی بار اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکا ہے، تاہم رہائشی عمارت پر تازہ حملے نے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔


