نیویارک (ایچ آراین ڈبلیو) ٹرمپ کے ایران سے معاہدےکے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائدکمی ہوئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل64 ڈالر اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرکی سطح پر آگیا ہے۔
عالمی گیس کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ قطر کےدورے پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ ایران کےساتھ جوہری ڈیل کرنے کےبہت قریب آگئے ہیں۔


