نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان پر سپریم کورٹ بھی برہم: ’ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہو تو ہر لفظ ذمہ داری سے بولنا چاہیے …..!!!
انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن وجے شاہ کا انڈین فوج کی کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان کا معاملہ اب عدالت پہنچ گیا ہے۔
انڈین سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس بی آر گوائی نے وجے شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئینی عہدے پر فائز شخص سے ایک خاص سطح کی تعظیم کی توقع کی جاتی ہے۔ جب ملک ایسی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہو تو ہر لفظ ذمہ داری کے ساتھ بولنا چاہیے -!!!’


