کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں آج ایک درجن آئینی درخواستوں پر ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا، جماعت اسلامی، پاسبان، پی ٹی آئی اور دیگر نے معاملہ عدالت میں چیلنج کیا تھا ، ایس بی سی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کی ترمیم کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں بیان جمع کر دیا گیا، قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا، جس میں ایس بی سی اے نے کہا کہ 13 مارچ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے مختصر حکمنامہ کے بعد درخواست نمٹا دی


