قطر (ایچ آراین ڈبلیو) قطر کی قومی ایئرلائن قطر ایئرویز امریکی کمپنی بوئنگ سے 96 ارب ڈالرز مالیت کے 210 طیارے خریدے گی۔امریکی حکام کے مطابق یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا آج تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔ قطر ایئرویز کے معاہدے میں 130 ڈریم لائنرز اور 30 777-9s شامل ہیں۔ بقیہ 50 طیارے قطر ایئرویز بوئنگ کے دیگر طیاروں میں سے منتخب کر سکتا ہے
59


