چارسدہ؛ اراضی کے تنازع پر فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

چارسدہ (ایچ آراین ڈبلیو) سرڈھیری پولیس کی بروقت کارروائی،اراضی کے تنازع پر فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

تھانہ سرڈھیری کی حدود جان آباد میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے مابین شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری عاشق حسین اور ایس ایچ او سرڈھیری منظور خان کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور علاقے کو مزید خونریزی سے بچا لیا۔ مؤثر حکمت عملی کے تحت پولیس نے دونوں فریقوں کے 7 ملزمان کو حراست میں لیا, مجموعی طور پر 6 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول اور 151 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں