کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2025 میں جب سے مصطفی عامر والا کیس ہوا تب سے ہم نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ، ویڈ کوکین اور آئیس جو پوش علاقوں میں استعمال ہوتا ہے
لاہور اسلام آباد اور کراچی سے یہ گروپ اپریٹ ہوتے ہیں ، اسلام آباد والا گروپ مختلف جوسر مشینز میں ویڈ اور آئیس سپلائی کرتے ہیں ، تین گروپ اسلام آباد سے کوکین سپلائی کرتے ہیں ، ہم نے جو روٹس آئی ڈینٹیفائی کیئے ہیے اور اب اسنیپ چیکینگ کرییں گے
تعلیمی اداروں میں جہاں منشیات فروخت ہو رہی ہے ان انسٹیٹیوٹ والوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہمیں اطلاع دیں ، تعلیمی اداروں کے قریب سے منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ، 2019 میں کوریر کمپنیز کے لیے ایس او پیز بنائی گئی تھی
اس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیز میں سی سی ٹی وی اور اسکینئر ہونا بھی ضروری ہے ، کراچی سے چھ گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جن کو ہم نے ختم کیا


