کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رہنما پیپلزپارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ آج ہم ایک عظیم فتح کی یاد میں جمع ہوئے ہیں، ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے، ہمیں کوئی بھی طاقت ہرا نہیں سکتی،
جنگ میں فتح کے بعد بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ناصر شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں اصل ہیروز افواج پاکستان کے جوان ہیں، مودی کو رافیل پر گھمنڈ تھا ہماری فضائیہ نے تین رافیل گرا ہے،
بھارت کے خلاف آپریشن کا آغاز نماز فجر کے بعد کیا گیا، عسکری لڑائی کے ساتھ ہم نے میڈیا کی جنگ میں بھی فتح حاصل کی،
سوشل میڈیا نے بھارتی میڈیا کو ہیرو سے زیرہ بنا دیا، شہدا اورزخمیوں کے حوالےسے وزیراعلی سندھ اعلان کریں گے،


