58

مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کی 10 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کی 10 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

وفد میں آپریشن آفیسر حنا سلیم لوٹیا، پریکٹس مینیجر جوسز موگابی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسپیشلسٹ لیسلی جین یو اور دیگر شامل

ملاقات میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، اسپیشل اسسٹنٹ سرفراز راجڑ، سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری پروٹیکشن مزمل ہالیپوٹو، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سی ای او واٹر بورڈ احمد علی صدیقی اور دیگر شریک

کے فور کی توسیع کا فزیکل کام شروع کرنے کے لیے این او سیز حاصل کی جا رہی ہیں، وزریاعلیٰ سندھ

کے فور کی توسیع کے لئے کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کے فور توسیعی منصوبہ 71.8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ، وزیراعلیٰ سندھ

کے فور توسیع سے 260 ایم جی ڈی اضافی پانی شہر کراچی کو فراہم ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

جھمپیر گرڈ اسٹیشن سے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے فور پمپنگ کامپلیکس کے لئے اسکیمیں تیار کی جا رہی ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس میں سوشل پروٹیکشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سماجی تحفظ کے متعدد اقدامات شروع کیے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

یہ اقدامات سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت مربوط کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ

پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں 6 لاکھ 15 ہزار خواتین رجسٹرڈ کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

پروگرام کے تحت 700 سے اسپتالوں میں رجسٹرڈ خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سندھ سوشل پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت قائم کی گئی، سید مراد علی شاہ

اجلاس میں کے فور توسیعی منصوبے اور سوشل پروٹیکشن پروگرام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں