5

معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت، بربریت اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے، میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں شٹل ٹرین سروس پر ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت، بربریت اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں تاہم ایسے بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر پوری قوم غمزدہ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ریاست دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام امن، اتحاد اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں