8

پاکستان سے عازمینِ حج کی روانگی کا 34 روزہ فلائٹ آپریشن مکمل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سے عازمینِ حج کی روانگی کے لیے 34 روزہ حج فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق آخری حج پرواز پی کے 741 لاہور سے 290 عازمینِ حج کو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 18 اپریل کو لاہور سے پہلی پرواز کی روانگی کے ساتھ ہوا تھا، جس کے بعد مختلف مرحلوں میں ملک بھر سے عازمینِ حج کو سعودی عرب منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام پروازیں شیڈول کے مطابق چلائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں