11

بہتر روزگار کی تلاش، چار ماہ میں ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

اسلام آباد(ایچ آراین ڈلبیو)بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک چھوڑنے والوں میں مختلف پیشہ ور افراد اور ہنرمند افراد شامل ہیں، جن میں 1078 ڈاکٹرز، 2000 انجینئرز، 419 نرسز، 1650 اکاؤنٹنٹس، 9500 کک، 1235 الیکٹریشنز، 818 مکینکس، 550 کمپیوٹر ماہرین اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدور شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد میں ہنرمند اور غیر ہنرمند دونوں طبقے شامل ہیں، جو بہتر روزگار اور معاشی مواقع کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں