راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026ء ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے شرکاء سے خصوصی نشست میں خطاب کیا، جس میں بھارت میں ہندوتوا سے متاثرہ سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات اور نظریاتی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور استحصال تیزی سے معمول بنتا جا رہا ہے، اور ایسے واقعات کو حکومتی و عدالتی سطح پر تحفظ حاصل ہونے کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔
ورکشاپ کا مقصد قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور اسٹریٹجک لیڈرشپ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔


