قلات(ایچ آراین ڈبلیو)قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے وزارتِ دفاع کے ماتحت ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کمانڈنگ آفیسر وسیم احمد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ قلات کے قریب مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب دورانِ ناکہ بندی نامعلوم مسلح افراد نے شناخت کے بعد افسر کو اپنے ہمراہ لے لیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔


