چنیوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی جانب سے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔
مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص، خواہ اس کا مرتبہ، عہدہ یا سیاسی تعلقات کچھ بھی ہوں، قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق یہ ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے۔
ادھر واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔


