15

مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جہازوں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نےمٹی کا تیل،لائٹ ڈیزل اورجہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں