واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی سیاست میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اہم رکن تلسی گبارڈ کے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک سرکاری سطح پر باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔استعفے کی ممکنہ وجوہات اور اس کے سیاسی اثرات سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


