6

طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین میں مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی تقسیم

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین میں مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب کے دوران 200 خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے طالبات اور خواتین میں مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ تعلیم اور روزگار تک ان کی رسائی آسان ہو سکے۔

تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی امداد پتافی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈپٹی میئر صغیر قریشی، کمشنر شھمیر بھٹو، ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی حیدرآباد بھی شریک ہوئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پنک اسکوٹیز کی فراہمی سے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی اور وہ خودمختاری کے ساتھ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں