کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر الگ ہوگیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایس ایچ او ریاض نیازی کا کہنا ہے کہ کلفٹن حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کا سراغ لگا لیا ہے ، جلد گرفتار کر لیں گے۔


