28

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ، اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں

انقرہ(ایچ آراین ڈبلیو)انقرہ میں سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل نے ترکیہ میں اعلیٰ دفاعی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا کمال کادی اوغلو، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلر اور بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر شامل تھے۔بات چیت کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ایرو اسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں