13

بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) (توانائی ڈیسک): ملک بھر میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا نے درخواست پر سماعت 2 جون کو مقرر کر دی ہے، جس میں فریقین کے مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں