تہران(ایچ آراین ڈبلیو)محسن نقوی ایک بار پھر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں امریکہ-ایران مذاکرات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔
گزشتہ دورے میں محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تقریباً 90 منٹ طویل ملاقات ہوئی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ دورے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔


